اجنالہ لوک میں پانی کے تنازعہ پر دو نوجوان بھائیوں کی جان لے لی گئی
اجنالہ لوک میں پانی کے تنازعہ پر دو نوجوان بھائیوں کی جان لے لی گئی۔۔۔!!! تفصیلات کے مطابق اجنالہ لوک میں معمولی سی رنجش پر دودھ فروش احسان کو راستے میں گن پوائنٹ پر روک کر دوسرے بھائی فیصل کو بلانے پر مجبور کیا گیا فیصل اپنے کزن کے ساتھ موقع پر پہنچا تو ملزمان پہلے احسان کو مار دیا پھر فیصل پر بھی فائرنگ کردی ، بچانے کی کوشش کرنے پر کزن پر بھی فائر کیے مگر وہ بچ نکلا۔ مارنے والے قریبی رشتہ دار تھے جن کا چند قدم کے فاصلے پر گھر ہے مگر ظالموں 70 سالہ باپ سے اس کے بڑھاپے کا سہارا چین لیا۔ وجہ عناد کھیتوں کے پانی پر ہونے والی تلخ کلامی تھی، ملزمان دونوں بھائیوں کا پانی چوری کرتے تھے اور پہلے بھی ایک دفعہ پانی چوری پر لڑائی جھگڑا ہو چکا تھا مگر صلح کروا دی گئی تھی۔ ظالموں نے چند ہزار روپے کے پانی کی خاطر دو جوان بھائی موت کے گھاٹ اتار کر ان کے بچوں کو یتیم اور بوڑھے والد کو بے سہارا کر دیا۔ ملزمان قمر، شہریار اور شہباز تینوں بھائی ہیں، اور مقتولین کے قریبی عزیز بھی ہیں، یہ وقوعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ ڈی پی او سرگودھا سے گزارش ہے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ آئ...