انڈیا نے جنگ بندی توڑ دی، ایک بار پھر سنگین صورتحال
انڈیا نے جنگ بندی توڑ دی، ایک بار پھر سنگین صورتحال
لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی سنگین وائلیشن کے بعد پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے، سرحدی دیہات سے عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی، ہنگامی صورتحال
برنالہ آزادکشمیر میں انڈین آرمی نے خود اپنی درخواست پر ہونے والی سیزفائر کی چند ہی گھنٹے میں سنگین وائلیشن کر دی۔
دشمن فورسز نے بلا اشتعال برنالہ اور چھمب سیکٹر میں پاکستانی علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے آزاد کشمیر کے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور دو ہفتوں کی بھارتی جارحیت کے بعد آج شام 4 بجے سیز فائر ہونے سے سکھ کا سانس لینے والے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
بھارتی افواج کی جانب سے تحصیل برنالہ کے پرامن دیہات پر بلااشتعال مارٹر شیلنگ جاری ہے، نالی، تھب، پتنی اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گولہ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان آرمی بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے کے بعد بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کر رہی ہے۔
سرحدی علاقوں میں ہنگامی حالت ہے، لائن آف کنترول پر بھارتی شیلنگ اور گائرنگ کی زد مین آئے ہوئے دیہات سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار ہے، دشمن کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔
Comments
Post a Comment