پاکستانی فوج سے دانت تڑوانے کے بعد بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں سے انتقام، تین نوجوان شہید
جنگ میں پاکستان کی غیور فوج سے دانت تڑوانے کے بعد نریندر مودی کی بزدل فوج نہتے کشمیریوں سے بدلہ لینے لگی۔ ایک دن میں کشمیر میں تین نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ننگی جارحیت میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور تین نہتے نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔
بعد میں ان تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولیاں لگی لاشیں ایک سنسان علاقے سے مل گئیں۔ شہید نوجوانوں کی لاشیں ان کے وارثوں کو دینے کی بجائے ریاست کی پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
بھارتی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔
شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کو واپس لینے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں میں ملوث قابض بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام نے حال ہی میں بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی کی کھل کر حمایت کی تھی۔
مودی سرکار کی جانب سے کرائے گئے الیکشن کے ڈھونگ کو بھی بہادر کشمیریوں نے مسترد کرتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کیا تھا۔
گزشتہ سال ہونے والے بھارت کی ولک سبھا اور اس کے بعد مقبوضہ ریاست کے الیکشن میں جن لوگوں نے پولنگ سٹیشنوں پر جا کر ووٹ ڈالا انہوں نے نریدر مودی کی ہندوتوا پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی مقامی آلہ کار محبوبہ مفتی کی جماعت کو بری طرح مسترد کیا۔ مقبوضہ ریاست میں اس وقت مودی کی مخالف جماعت کانگرس اور انڈیا الائنس کی جماعت نیشنل کانفرنس کی حکومت ہے لیکن 22 اپریل کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں اپنے ہی شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے بعد نریدر مودی کے درندے اب ریاست کے بے گناہ نوجوانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment