فلائٹ آپریشن متاثر، 46پروازیں منسوخ ہوگئیں


فلائٹ آپریشن متاثر، 46پروازیں منسوخ ہوگئیں
لاہور ائیرپورٹ فنکشنل، پروازوں کی لینڈنگ ،ٹیک آف کا سلسلہ جاری، ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر، طیاروں کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانے ،آنے والی کل 46پروازیں منسوخ، لاہور سے ابوظبی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی
 اے 430 منسوخ، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 739 منسوخ، لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئر کی پرواز کیو ار 621 منسوخ ہوگئی۔
لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 ، لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 
797 
، لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائی 285، لاہور سے ریاض جانے والی فلائن ناز کی پرواز ایکس وائی 318، لاہور سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز او وی 522، لاہور سے استنبول جانے والی کرکش ایئر کی پرواز ٹی کے 715 ، لاہور سے ریاض جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 580 منسوخ ہوگئی۔

لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 841 ،لاہور سے دوحہ جانے والی قطر ایئر کی پرواز کیوں آر629 ، لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401 ، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ، جدہ سے لاہور آنےوالی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 736 ، لاہور سے شارجہ جانے والی فلائی جنا ح کی پرواز نائن پی 500 ، لاہور سے جدہ جانے والی فلائی جنا کی پرواز نائن پی 586 منسوخ ہوئی۔

علاوہ ازیں کولمبو سے لاہور آنے والی پرواز یو ایل 185، لاہور سے کولمبو جانے والی سری لنکن ایئر کی پرواز یو ایل 186 ، لاہور سے بحرین جانے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 767، بنکاک سے لاہور آنے والی پرواز ٹی جی 345 اور لاہور سے بینکاک جانے والی تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 346 منسوخ ہوئی۔ 


 

Comments