سکولوں کو جنگ کے دوران چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں
منیب الغوث:محکمہ سکول ایجوکیشن نےصوبائی وڈسٹرکٹ لیول پروارکنڑول روم قائم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ سکولوں کو جنگ کے دوران چلانے کے لئے ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں وار کنڑول روم بنائے جائیں گے جبکہ وار کمیٹیاں ایمرجنسی ایجوکیشن پلان بنائیں گی۔
کمیٹیاں سکولوں میں جنگ کی صورت میں خطرات کا جائزہ لیں گی ، ڈسٹرکٹ وار کنڑول کمیٹیاں طلباکو تعلیم دینے کیلئے عارضی جگہوں کا بندوست کریگی۔
جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں فوری طور پر فرسٹ ایڈ کا بندوست کیا جائے، ہائی رسک سکولوں میں حفاظتی ڈرل کی جائیں گی۔خطرات کے اعتبار سے سکولوں کی کیٹگری بنائی جائے گی۔تمام نجی و سرکاری سکولوں میں سیفٹی کمیٹیاں بنائی جائیں۔

Comments
Post a Comment